نواز شریف کا احتساب نہیں ہو رہا بلکہ سرکاری وسائل استعمال کر کے انہیں ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، ندیم افضل چن

خلا میں سیاست کرنے والے زمین پر آئے تواوپر دیکھ رہے ہیں راہنما تحریک انصاف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 8 مئی 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریفوں اور اشرافیہ کا احتساب نہیں ہوتانواز شریف کا احتساب نہیں ہو رہا بلکہ سرکاری وسائل استعمال کر کے انہیں ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جو 35 سال حکمران رہے وہ عدالتی نظام درست کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انتخابات شفاف ہوں تو ملک کا فائدہ ہے ورنہ پالش کرنے کا کوئی فائدہ نہیںنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ چوہدری نثار ن نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے ضرور کام کر رہے ہوں گے ایک تو یہ شریف اوپر سے اشرافیہ ان کا احتساب نہیں ہوتا نواز شریف کا ٹرائیل نہیں عدالت میں وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ججز کی تعیناتی کے معاملے پر (ن) لیگ بھی چاہتی ہے کہ انتخابات وقت پر نہ ہوں نواز شریف کا احتساب نہیں ہو رہا انہیں ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے یہ لوگ مسلسل عدلیہ ہر حملے کرر ہے ہیں 35 سال جو حکمران رہے وہ آج نا قص عدالتی نظام کو درست کرنے کی باتیں کر کے ہیرو بن رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات ہوں تو ملک کو فائدہ ہے اگر صرف پالش ہونی ہے تو وقت پر ہوں یا نہ ہوں کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹرائیل نواز شریف کا نہیں ہو رہا بلکہ وہ فوج اور عدلیہ کا ٹرائیل کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ وقت بتائے گا کہ میں نظریاتی تھا یا نہیں 5 سے 7 لوگ بلاول بھٹو کو کھل کر سیاست نہیں کرنے دے رہے ہیں وقت آنے پر ان 5 سے 7 لوگوں کے نام بھی بتا دوں گا انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ خلا میں رہ کر سیاست کی ہے ان کا خلائی سیاست کا تجربہ ہے اب خلائی سیارہ نہیں اور جب وہ نیچے ہیںتو خلا کو دیکھ رہے ہیں نواز شریف قوم کو بتاتے کہ انہوں نے اشاروں پر سیاست کی ہے اور قوم سے معافی مانگتے پھر کہا جاتا ہے کہ ان کی اندر تبدیلی آئی ہے انہوںنے کہا ہے کہ نواز شریف اب اسمبلی میں نہیں آ سکتے نہ ہی وزیر اعظم بن سکتے ہیں اداروں کو گالیاں دیتے کی بجائے ریفارمز کرنی چاہئیں نواز شریف کو گالیاں دینے کا نقصان ہو گا۔