سندھ زرداری کا ہے نہ پی ٹی آئی کا، یہ ہے شاہ بھٹائی کا،وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف

بدھ 9 مئی 2018 01:10

حیدر آباد۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف جب حیدرآباد سی48کلو میٹر دور ضلع مٹیاری کے نواحی گاؤں بھانوٹ پہنچے تو ان کا نہایت شاندار استقبال کیا گیا وہ نوابشاہ ایئر پورٹ اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر بھانوٹ پہنچے جوں ہی ان کا ہیلی کاپٹر فضا میں دکھائی دیا تو جلسہ کے شرکاء میں جوش و خروش پیدا ہو گیا ، شہباز شریف نے سندھی میں عوام کو مخاطب کیا تو لوگ بے حد محظوظ ہو ئے انہوں نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی ، شہباز شریف نے عوام کا جوش دیکھ کر شعرانہ انداز میں گفتگو کی انہوں نے کہاکہ سندھ زرداری کا ہے نہ پی ٹی آئی کا ، یہ ہے شاہ بھٹائی کا ،انہوں نے کہاکہ سندھ بے حال اور زرداری خوشحال ہے انہوں نے شاہ لطیف کے شعر کا ایک مصرعہ بھی سندھی میں پڑھا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔