چور ی و ڈکیتی کے مختلف واقعات میں شہر ی لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سا ما ن سے محرو م

بدھ 9 مئی 2018 16:17

سرگودھا۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) سرگودھا میں چور ی وڈکیتی کے واقعات کے دوران شہر یو ں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سا ما ن سے محرو م کر دیا گیا ‘ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 26 جنو بی میں دو نامعلوم افراد نے ارشد علی کے اہل خانہ سے نقدی‘ طلائی زیورات و دیگر اشیا ء چھین لیں جبکہ 26 جنو بی میں ہی دو ڈاکوئوں نے شاہد اقبال کے اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر لوٹ لیا‘ایک واقعہ 24 جنو بی میں پیش آیا جہا ں دوڈاکوئوں نے مٹیلہ کے رہائشی یا سر محمو د کو اس وقت لوٹ لیا جب وہ میڈیکل سٹور بند کر کے گھر واپس جانے لگا تھا‘للیانی کے قریب معظم آباد کے رہائشی یو نس کو ڈرا دھمکا کر 60 ہزار روپے چھین لینے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا‘ ملز ما ن اسلم ، بشیر ، اسماعیل اور شاہ خالق کے خلا ف مقدمہ در ج کرلیا گیا ‘چک 96 جنو بی میں دو ڈاکوئوں نے نعما ن عا مر کو زدو کو ب کرنے کے بعد نقدی‘ انگوٹھی اور دیگر اشیا ء چھین لیں ‘چک 104 جنوبی کے رہائشی محمد حنیف کا موٹر سائیکل استقلال آباد کا لونی سے چور ی کرلیا گیا جبکہ چک 7 شمالی میں نجی کمپنی کے ٹاور سے 24 بیٹریاں چور ی کرنے والے نامعلوم افراد کے خلا ف مقدمہ در ج کرلیا گیا ‘پولیس نے تما م واقعات کے مقدمات در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :