وفاقی وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی نے این اے 108 سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود خفیہ قوتیں مسلم لیگ کی مقبولیت کم نہیں کرسکتیں ،اگر الیکشن شفاف ہوئے تو ن لیگ کی کامیابی کاراستہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور میاں نوازشریف عوام کے دلوں کی ڈھڑکن ہیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں الجھا کر ملکی ترقی کے عمل کو کمزور کیاجارہا ہے ، انتخابی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب

بدھ 9 مئی 2018 21:02

وفاقی وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی نے این اے 108 سے انتخابی مہم کا آغاز ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی نے این اے 108 سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا انتخابی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود خفیہ قوتیں مسلم لیگ کی مقبولیت کم نہیں کرسکتیں ،اگر الیکشن شفاف ہوئے تو ن لیگ کی کامیابی کاراستہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور میاں نوازشریف عوام کے دلوں کی ڈھڑکن ہیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں الجھا کر ملکی ترقی کے عمل کو کمزور کیاجارہا ہے ،ملک دشمن عناصرملک میں عدم استحکام پیداکرناچاہتے ہیں ‘ سی پیک کے باعث پاکستان نئی بلندیوں کی جانب بڑرہاہے اوریہ ترقی سازشی عناصرکوکھٹک رہی ہیں عوام کوچاہیے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کہ نمائندوں کوووٹ دیکرکامیاب کروائیں تاکہ ترقی کایہ سفررواں دواں رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ‘ سابق میئر ملک محمد اشرف‘ جنرل کونسلر فیاض حسین‘ نسیم گل‘ چوہدری نوید‘ ناصر بٹ‘ ملک شہزاد‘ محمد نوید‘ چاچا بگا کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ عوام الناس والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ․ مسلم لیگ ن نے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے اور انفراسٹرکچر بنا کر ملک کو حقیقی معنو ں میں ترقی کی راہ پر ڈالا ہے اور عوام سمجھتے ہیں کہ آنے والے ماہ و سال میں بھی مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کو قوموں کی عالمی برادری میں با وقار مقام دلانے اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی صلاحیت و اہلیت رکھتی ہے اس لئے وہ ووٹ صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو ہی دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کیس بند کر دیئے گئے ہیں اور جس شخص نے ملک کو اندھیروں سے نکالا‘ سی پیک دیا‘ دہشت گردی کا خاتمہ کیا‘ موٹرویز دیئے‘ کھیلوں کے گرائونڈ آباد کئے اور دہشت گردوں کو نکیل ڈالی اسے عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے‘ انہوںنے کارکنوں سے کہا کہ آپ اس انتخابات میں میاں نواز شریف کو اتنے ووٹ دیں کہ سازشی عناصر اپنی موت آپ مر جائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئر ملک محمد اشرف‘ جنرل کونسلر فیاض حسین نے کہا کہ ہم چوہدری شیرعلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انشاء اللہ عام انتخابات میں چوہدری عابد شیرعلی کو ریکارڈ ووٹوں سے جتوئیں گے۔