نواز شریف نیب کے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ میںہرجانے کا دعوی ٰدائر کریں،میر حاصل خان بزنجو

اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بننی چاہییے جو رقوم بھارت بھیجنے کی تحقیقات کرے، نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم پر بلا تحقیق ایسا الزام لگانا قابل مذمت ہے ، وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ مئی 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرزمیر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نواز شریف چئیرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ میںہرجانے کا دعوی ٰدائر کریں، اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بننی چاہییے جو رقوم بھارت بھیجنے کی تحقیقات کرے، نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم پر بلا تحقیق ایسا الزام لگانا قابل مذمت ہے ۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نیب کی جانب سے نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات ہونے چاہییں۔ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم پر بلا تحقیق ایسا الزام لگانا قابل مذمت ہے۔ نواز شریف اس معاملے پر نیب کے خلاف سپریم کورٹ میںہرجانے کا دعوی ٰدائر کریں۔اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بننی چاہییے جو رقوم بھارت بھیجنے کی تحقیقات کرے ۔ چئیرمین نیب نے بغیر تحقیق الزام لگا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ سیاستدانوںکی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے۔