Live Updates

عام انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، زاہد سلیم باجوہ

بدھ 9 مئی 2018 23:39

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور چیئرمین عمران خان وزیراعظم ہوں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور لوگوں کا معیارزندگی بھی بہتر ہو گا اس ملک سے کرپشن لوٹ مار کے خاتمے کیلئے جو عمران خان نے جدوجہد کر رکھی ہے اس میں بے حد پیش رفت ہوئی ہے بلکہ نواز شریف کو پانامہ میں منظر عام پر لا کر اربوں ڈالر کی کرپشن کرنے پر اجاگر کیا ہے اگر عمران خان ملک کے کرپٹ مافیا کے سربراہ نواز شریف کو کٹہرے میں لا کر کھڑا نہ کرتے تو نواز شریف اور اس کے حواری اس ملک کو مزید اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا دیتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے خزانوں کو لوٹنے والوں کی نشان دہی کی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہی گئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹر ی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 38زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ نے اپنے حلقہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو محرومی سے نکالنے کیلئے بھی جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے تاکہ تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو حلقہ پی پی 38 میں تمام سہولیتں فراہم کرنے کیلئے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کریں گے بلکہ جس طرح لوگوں نے حلقہ میں ہماری مکمل حمایت کر کے کا میاب کرنے کا عزم کر رکھا ہے ہم بھی ان کے معیار پر پورا اتریں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات