احتساب عدالت نے سندھ میگا کرپشن ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی

جمعرات 10 مئی 2018 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) احتساب عدالت نے سندھ میگا کرپشن ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نے ریفرنس میں مفرور سابق آئی جی سندھ سمیت 2 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ۔جمعرات کو احتساب عدالت میں سندھ میگا کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں نیب نے ریفرنس میں گرفتار تنویر احمد طاہر، فدا حسین، سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا۔

۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریفرنس پر مزید کارروائی 25 مئی تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نیب کے گواہ کے بیان پر جرح کرینگے۔واضح رہے کہ ملزمان پر ایس آر پی حیدرآباد کے لئے 881 جعلی بھرتیوں کے زریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے،، سندھ ہائی کورٹ نے 8 مئی کو ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔جس پر نیب نے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ ریفرنس میں نامزد سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اور سابق ایس پی ایس آر پی حیدرآباد غلام نبی کھیرو موقع سے فرار ہوئے تھے۔