آرمڈ فورسز ڈویلپمنٹ پلان 2030منظور ہو چکا ، افواج پاکستان کو جدید اسلحے سے لیس کیا جائے گا، وزیر دفاع

پاک فوج کی کوششوں سے وزیرستان میں امن قائم ہو گیا، امریکہ کی کوشش ہے کہ چین کے خلاف بھارت کو کھڑا کیا جائے وزیر دفاع خرم دستگیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 19:09

آرمڈ فورسز ڈویلپمنٹ پلان 2030منظور ہو چکا ، افواج پاکستان کو جدید اسلحے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو جدید اسلحے سے لیس کیا جائے گا، آرمڈ فورسز ڈویلپمنٹ پلان 2030منظور ہو چکا ہے، پاک فوج کی کوششوں سے وزیرستان میں امن قائم ہو گیا، امریکہ کی کوشش ہے کہ چین کے خلاف بھارت کو کھڑا کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت دفاع کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز ڈویلپمنٹ پلان 2030منظور ہو چکا ہے، افواج پاکستان کو جدید اسلحے سے لیس کیا جائے گا، 2018میںایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی بڑھی ہے،پاک فوج کے جوان مشکل حالات میں دفاع وطن کیلئے تیار ہیں، ایل او سی ہو یا پاک افغان بارڈر پاک فوج ہر جگہ مستعدد ہے، مغربی سرحد کے ساتھ ایل او سی بھی ایک مشکل ترین سرحد ہے، پاک فوج کیلئے سیکیورٹی ایک چیلنجنگ کام ہے، میران شاہ میں جدید ترین مارکیٹ بن چکی ہے، پاک فوج کی کوششوں سے وزیرستان میں امن قائم ہو گیا،2030تک مسلح افواج جدید ہتھیاروں سے بتدریج لیس ہو گی، جے ایف 17اور الخالد ٹینک ٹو کے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، جدید بحری جہاز اور سب میرین ملکی سطح پر تیار کی جا رہ یہیں، افغانستان، امریکہ اور ہندوستان سے کافی چیلنجز درپیش ہیں، امریکہ کی کوشش ہے کہ چین کے خلاف بھارت کو کھڑا کیا جائے، امریکی سیکرٹری خارجہ و دفاع کے پاکستان آنے کی خوشی تھی، ہماری سوچ کے برخلاف دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر و خوشگوار نہیں، گزشتہ سال 500بار ایل او سی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔