کراچی،وزیرداخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس
امن وامان کی صورتحال اور رمضان المبارک کے موقع پر اختیار کردہ پولیس اقدامات، سیکورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا جائزہ،ضروری احکامات جاری
جمعرات 10 مئی 2018 21:20
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے افسران اور جوانوں کی قیام امن کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے ورثاء کے لئے دی جانیوالی امدادی رقم جوکہ سال 2008ئمیں پانچ لاکھ تھی اسے 2018ئ میں یعنی دس سالوں کے دوران حکومت سندھ کی جانب سے بڑھاکر ایک کروڑ کردیا گیا ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز ایس پیز کراچی کے علاوہ ایس ایس پیز وایس پیز انویسٹی گیشن کراچی نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو رمضان المبارک 2018ئ کے حوالے سے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زون کی سطح پر تمام تر سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے بھی ٹریفک کے مجموعی اقدامات بریفنگ دی۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال وحالات پر مکمل پولیس کنٹرول کے ضمن میں سیکیورٹی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے انٹیلی جینس نیٹ ورک کو ناصرف مزید تقویت دی جائے بلکہ ہر قسم کی معلومات اور اطلاعات کو بروقت فالو کرنیکے عمل کو بھی غیرمعمولی بنایا جائے اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے بھی تمام تر روابط کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ زونز ڈسٹرکٹ اور تھانوں کی سطح پر دستیاب تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات کی فہرستوں کا از سر نو جائزہ لیکر اپ ڈیٹ کیا جائے اور متعلقہ تمام ایس ایس پیز مذکورہ مقامات کے منتظمین وعہدیداران سے شیڈول اجلاس ترتیب دیکر انکی مشاورت اور باقاعدہ تعاون سے دوران رمضان المبارک سیکیورٹی کے جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ رمضان المبارک کے حوالے سے تیار کیئے جانیوالے سیکیورٹی/ٹریفک پلان پر عمل درآمد انتہائی سخت بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام ایس ایچ اوز ودیگر متعلقہ افسران کو باقاعدہ مکتوب کے تحت پابند بھی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی مانیٹرنگ کے عمل کو دوران رمضان اور باالخصوص آخری عشرے سے ایک ہفتہ قبل ہر سطح پر مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور اس ضمن میں مانیٹرنگ پر تعینات افسران اور جوانوں کو بھی باقاعدہ بریفنگ دی جائے کہ مساجد امام، بارگاہوں نماز وتراویح کے دیگر مقامات سمیت مرکزی شاپنگ سینٹرز مارکیٹوں وغیرہ کی کیمروں سے مانیٹرنگ کے دوران ممکنہ مشکوک سرگرمی یا مشتبہ شخص کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانہ جات کو دیں تاکہ انسدادی اقدامات کو بروقت یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات دیں کہ رمضان المبارک سے قبل تمام مرکزی شاہراہوں مصروف سڑکوں کا ٹریفک سروے کیا جائے جسکے تحت مصروف اوقات میں ٹریفک دباؤ میں آنیوالی تمام سڑکوں یا ترقیاتی کاموں سے متاثرہ سڑکوں کو سامنے رکھتے ہوئے فول پروف ٹریفک پلان ترتیب دیکر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ باالخصوص دوران رمضان افطاری سے قبل ٹریفک کی روانی کو ہر لحاظ سے ممکن بنایا جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلوں کے اوقات پر عمل درآمد کو ناصرف مزید سخت کیا جائے بلکہ اس ضمن میں تمام سیکشن افسران ٹریفک کو بھی باقاعدہ پابند بنایا جائے ۔#مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.