Live Updates

کرپشن لوٹمار ناانصافی کے خلاف جو جنگ ہے وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی،میجر (ر)راجہ آصف علی

جمعرات 10 مئی 2018 21:38

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میجر (ر) راجہ آصف علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی بوکھلاہٹ اس بات کی دلیل ہے کہ دونوں نام نہاد عوامی خدمت کی دعویدار جماعتیں ہمارے قائد عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی شب وروز تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ۔

ہم کرپشن لوٹمار ناانصافی کے خلاف جو جنگ ہے وہ اپنے منتقی انجام کو پہنچے گی اور قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ہر ٹکٹ نہیں بلکہ خان کے نیک نیت وژن کی بنا پر ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے۔غلامی کی نسل در نسل سیاسی فرسودہ نظام کو ختم کریں گے۔پیپلز پارٹی سندھ میں اجاراداری کے لئے تشدد کی سیاست اور ن لیگ ملک میں انتشار کی سیاست پر کاربند ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے دوستوں کو تحریک انصاف میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔پنجاب کے بجٹ کا بیشترحصہ لاہور میں سرف کرنا دیگر پنجاب کے عوام کا استحصال ہے۔کراچی میں ہمارے نہتے کارکنان پر حملہ اور تشدد جمہوریت پر حملہ ہے۔اس کی مذمت کرتے ہیں ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدلیہ انقلابی اقدامات کر رہی ہے تو قوم ان کے ساتھ ہے۔پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر صحت ،تعلیم ،روزگار ،غربت ،انصاف ،توانائی سمیت تمام تر مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات