پیپلز پارٹی سانگھڑ کو فتح کرنے کا خواب چھوڑ دے، دلبر خان نظامانی

حسینی حر ہوں پھانسی پر چڑھ سکتا ہوں جماعت اور پارٹی کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا،چیئرمین سانگھڑ میونسپل کمیٹی

جمعرات 10 مئی 2018 22:49

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) مطابق چیئرمین سانگھڑ میونسپل کمیٹی دلبر خان نظامانی نے ہے کہا کہ پیپلز پارٹی سانگھڑ کو فتح کرنے کا خواب چھوڑ دے میں حسینی حر ہوں پھانسی پر چڑھ سکتا ہوں جماعت اور پارٹی کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس لئے پیپلز پارٹی والوں میں جیل میں ڈالا کہ میری غیر موجودگی میں سانگھڑ کو فتح کرسکیں۔

(جاری ہے)

دلبر خان نظامانی نے اے ٹی سی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر سانگھڑ کی عوام کو پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے اس میں بھی پیپلز پارٹی انتظامیہ کے ساتھ ملکر میرے خلاف سیاست کر رہی ہے تاکہ عوام کو یہ تاثر دیا جائے کہ چیئرمین دلبر خان سانگھڑ کی عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں جس کو الیکشن مہم کے دوران کیش کروایا جائے انشاء اللہ الیکشن سے قبل سندھ کے پیروں کے درمیان سیاسی اتحاد ہوجائے گا شاہ محمود قریشی مخدوم جمیل الزمان اور شاہ محمود قریشی جی ڈی اے کے نشان سے الیکشن لڑیں گے میں جیل میں ہوا تو جیل سے اور باہر ہوا تو بھی سانگھڑ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا کیونکہ سانگھڑ کی عوام مجھ سے اور میں سانگھڑ کی عوام سے محبت کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ان کو بہت آفر دی گئی مگر وہ حر ہیں پھانسی پر چرھ سکتے ہیں مگر پیر پاگارو یا جماعت کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتے وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے تاریکی راتیں ختم ہونے کو ہیں اب ان کی جگہ ان کے مخالفین کرپشن لوٹ مار کے الزام میں ہوں گے اور وہ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے