Live Updates

12مئی پاکستان تحریک انصاف کراچی جلسہ کی تیاریاں عروج پر، اسٹیج لگنا شروع ہوگیا، پی ٹی آئی رہنمائوں کے دورے

پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، حلیم عادل شیخ نے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شہریوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی

جمعرات 10 مئی 2018 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) 12مئی پاکستان تحریک انصاف کراچی جلسہ کی تیاریاں عروج پر اسٹیج لگنا شروع ہوگیا، پی ٹی آئی رہنمائوں سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، حلیم عادل شیخ، علی زیدی، عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنمائوں نے الا دین پارک کے متصل گرائونڈ کے دورے کئے اور جلسے کے انتظامات کا جائز لیا، جلسہ گاہ میں کنٹینروں سے بڑا اسٹیج کرنے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں، پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عار ف علوی ، حلیم عادل شیخ کے ہمراہ شہریوں کے ساتھ ملکر موٹرسائیکل پر شہر کا گشت کیا اور شہریوں کو 12مئی کے جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت دی، اس موقعہ پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا اب انصاف کا وقت شروع ہونے والا ہے ہر امیر غریب کو برابر کا انصاف ملے گا، پورے ملک سے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے چیئرمین عمران خان کی مسلسل کرپشن کے خلاف جدوجہد رنگ لے آئی ہے عوام جاگ چکی ہے اب وقت دور نہیں جب ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا، انہوں نے مزید کہا پ پ والے کی کرپشن دیکھ کر عوام ان کو رد کر چکی ہے جس کی وجہ سے وہ طاقت کے زور پر عوام کو زد کوب کرنا چاہتے ہیں لیکن اب عوام ان چور لٹیروں کا ساتھ نہیں دے گی انہوں نے کہا 12مئی کا کراچی کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہوگا جس میں چیئرمین عمران خان کراچی کی عوام کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جلد بڑی بڑی وکٹیں گرنے والی ہیں سندھ سے بھی لوگ شامل ہونے کو تیار ہیں جلد اعلانات کئے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات