مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی کے خلاف کل جمعہ 11مئی کو ملک بھر کی طرح فیصل آبادمیں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی

جمعرات 10 مئی 2018 23:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی کے خلاف آج جمعہ 11مئی کو ملک بھر کی طرح فیصل آبادمیں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اس موقع پر کشمیری شہدائ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی سب سے بڑا مظاہرہ ضلع کونسل چوک میںدوپہر 3بجے ہوگا جماعة الدعوة نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبات جمعہ میں بھارتی ظلم و دہشت گردی اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کو موضوع بنائیں اورمودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی سے عوام کو آگاہ کریں جماعة الدعوة فیصل آبادکے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری قتل و غارت گری پر پاکستانی قوم کے بھی وہی جذبات ہیں جو کشمیریوں کے ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ سفارتی سطح پر بھارتی ظلم و دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے بھرپور مہم چلائے اور دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو متحرک کر کے بھارت کا بھیانک چہرہ واضح کیا جائے۔