جو لوگ حکومت میں رہتے ہیں ان کو حساب بھی دینا پڑتا ہے، اگر نواز شریف نے بھارت پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے نہیں بھیجا تو ان کو کس بات کا خوف ہے، نواز شریف کا نیب کو دھمکیاں دینا افسوسناک ہے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو لوگ حکومت میں رہتے ہیں ان کو حساب بھی دینا پڑتا ہے، اگر نواز شریف نے بھارت پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے نہیں بھیجا تو ان کو کس بات کا خوف ہے، نواز شریف کا نیب کو دھمکیاں دینا افسوسناک ہے ۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نیب کو دھمکیاں دینا افسوسناک ہے۔ چئیرمین نیب کا تو کام ہے کہ ان کے پاس اگر کوئی معلومات آئیں تو وہ ان کی تحقیقات کریں۔ اگر نواز شریف نے بھارت پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے نہیں بھیجا تو ان کو کس بات کا خوف ہے۔ نواز شریف 30سال سے اس ملک کی سیاست میں ہیں اور 3بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ جو لوگ حکومت میں رہتے ہیں ان کو اپنے کاموں کا حساب بھی دینا پڑتا ہے۔ عمران اس ملک کا واحد لیڈر ہے جس نے اپنی40سال کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کیا