Live Updates

پیپلزپارٹی کی کرپشن کی وجہ سے عوام بیزار ہوچکی ہے بڑی بڑی وکٹیں گرنے والی ہیں پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،حلیم عادل شیخ

ملیر ضلع کی عوام کو پانی کی بوند بوند کو ترسایا گیا پینے تک کا پانی میسر نہیں ملیر میں پولیس کی مدد سے سرکاری پلاٹوں پر قبضے کر کے کوڑیوں کے دام بیچے گئے اربوں کی کرپشن کی گئی ہے، راؤ انوار جیسے لوگوں کو پیپلز پارٹی والوں نے پناہ دیکر ملیر کو لوٹا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 23:41

پیپلزپارٹی کی کرپشن کی وجہ سے عوام بیزار ہوچکی ہے بڑی بڑی وکٹیں گرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ملیر کے علاقے کوٹیئڑو میں پیپلز پارٹی رہنما سلیم جوکھیو برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ملیر میں علاقے کوٹیڑو میں ایک تقریب میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی ، سردار قادر بخش گبول ، ڈاکٹر مسرور سیال ، صائمہ ندیم و دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں اعلان کیا، اس موقعہ پر بڑی تعداد میں کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پ پ رہنما سلیم جوکھیو برادری سمیت اعلان کرتے ہوئے کہا عمران خان پاکستان کی ترقی کی ایک کرن ہیں جن کے منشور سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں انہوں نے کہا ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی والوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے سرکاری زمینوں پر قبضے کئے گئے لیکن عوام کا پانی کی بوند تک میسر نہیں ہے دس سالا دور میں عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیںً ، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پ پ کی کرپشن کی وجہ سے عوام بیزار ہوچکی رواں ماہ میں بڑی بڑی وکیٹیں گرنے والی ہیں سندھ میں تبدیلی کی لہر کرپٹ سیاستدانوں خا خاتمہ کرے گی، انہوں نے کہا ملیر ضلع کی عوام کو پانی کی بوند بوند کو ترسایا گیا پینے تک کا پانی میسر نہیں ملیر میں پولیس کی مدد سے سرکاری پلاٹوں پر قبضے کر کے کوڑیوں کے دام بیچے گئے اربوں کی کرپشن کی گئی ہے، راؤ انوار جیسے لوگوں کوپیپلز پارٹی والوں نے پناہ دیکر ملیر کو لوٹا گیا ہے عوام اب جاگ چکی ہے پارٹی میں شامل ہونے پر سلیم جوکھیو اور برادری کو خوش آمدید کہتے ہیں، فردوس شمیم نقوی نے کہا پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے آنے والی الیکشن میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کر کے عوام فلاحی ریاست بنائیں گے جس میں ہر امیر غریب کے لئے یکساں انصاف ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات