چیف جسٹس کا کراچی،حیدرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پراظہار برہمی

بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توآپ کےگھرکی بھی12 گھنٹےبجلی بند کردیں گے،جنریٹر چلانے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثارکی حیسکواورکے الیکٹرک حکام کوتنبیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 مئی 2018 15:28

چیف جسٹس کا کراچی،حیدرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پراظہار برہمی
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی 2018ء) : چيف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے حیدرآباد میں بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے حیسکو حکام پر برہم ہوگئے، چیف جسٹس نے کہا کہ حیدرآباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو آپ کے گھر کی 12 گھنٹے بجلی بند کردیں گے،جنریٹر چلانے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار آج کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے الیکٹرک حکام پر برہم ہوگئے۔

چیف جسٹس برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو کیا شہریوں کو جہنم میں ڈال دیں؟ چیف جسٹس نے کے الیکٹرک کے چيف ایگزيگٹو سے سوال کیا کہ کیا شہریوں کو آپ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟ انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہ تو مجرمانہ غفلت ہے۔

(جاری ہے)

 اسی طرح چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حیدرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے حیسکو حکام کو خبردار کیا کہ حیدرآباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو آپ کے گھر کی 12 گھنٹے بجلی بند کردیں گے۔

اور آپ کی بجلی بند کرکے جنریٹر چلانے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے20 مئی تک تمام صورتحال اور لوڈ شیڈنگ کا شیڈول طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کراچی میں بجلی کی لوڈیشڈنگ پر قابو پانے اور بجلی کی سپالئی کا کوئی باقاعدہ شیڈول بنانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ جس کے باعث کراچی کے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کراچی میں بجلی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 8سے 12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کہیں کوئی ٹرانسفارمر بھی خراب ہوجائے تودو دو دن ٹھیک نہیں کیا جاتا۔ جبکہ عوام کا شدید گرمی میں جینا محال ہوگیا ہے۔