(ن)لیگ کی جانب سے غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کے اعزاز میں ظہرانہ ،ْ شہباز شریف نے پانچ سالہ کار کردگی پر اعتماد میں لیا

ہفتہ 12 مئی 2018 16:27

(ن)لیگ کی جانب سے غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کے اعزاز میں ظہرانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن )کے صدر میاں شہباز شریف نے عالمی برادری کو مسلم لیگ (ن )کی حکومت کی 5 سالہ کارکردگی پر اعتماد میں لینے کے لئے ہفتہ کو اسلام آباد میں متعین غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کو ظہرانے پر مدعو کیا۔ ظہرانے کا اہتمام سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا۔

(جاری ہے)

ظہرانے میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، ترکی، چین، سعودی عرب سمیت تمام یورپی، خلیجی سارل ممالک اور دیگر ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو دعوت دی گئی۔ شہباز شریف نے مہمانوں کو 5 سال کی کارکردگی، سیاسی، معاشی، اقتصادی اور خارجہ کاکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔۔ انھوں نے اس عرصہ میں ان ممالک کی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی جانب سے پاکستانی حکومت کا تعاون کیا۔