فہیم اشرف اور امام الحق کا آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں ڈیبیو

ہفتہ 12 مئی 2018 17:47

فہیم اشرف اور امام الحق کا آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں ڈیبیو
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستانی کرکٹرز فہیم اشرف اور امام الحق نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کر لیا، اشرف اور امام ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بالترتیب 230ویں اور 231ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہونا تھی لیکن پہلے روز کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کا آغاز گزشتہ روز ہوا، اس ٹیسٹ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں فہیم اشرف اور امام الحق نے ڈیبیو کیا اور اس کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ نے بھی کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :