آل سندھی پٹھان یوتھ کی جانب سے لاڑکانہ میں منظور پشتین کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:11

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) آل سندھی پٹھان یوتھ کی جانب سے لاڑکانہ میں منظور پشتین کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت لالا عرض محمد پٹھان، لالا جمعہ خان، لالا کلیم اللہ خان و دیگر نے کی۔ مظاہرین میں لاڑکانہ سمیت قمبر شہدادکوٹ سے تعلق رکھنے والے پٹھان برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین پاکستانی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی، رینجرز اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے مظاہرین کا کہناتھا کے کراچی میں جس وقت پٹھان برادری کے افراد کو ایم کیو ایم کی جانب سے جس طرح زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں اس وقت منظور پشتین کہاں تھا انہوں نے کہا کے منظور پشتین کے عمل کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے ہمارا منظور پشتین سے کوئی تعلق نہیں ہم سچے پاکستانی ہیں پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان آرمی۔رینجرز اور سندھ پولیس ہے تو ہم ہیں۔