کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

ہفتہ 12 مئی 2018 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی پولیس کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مدینہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی نمبر aks685 پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شہزاد ولد عبدالخالق شدید زخمی ہوگیا زخمی سابق ایس ایچ او شہید عبدالخالق کا بیٹا بتایا جاتا ہے زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی