Live Updates

نوازشریف دورِجدید کا میرجعفرہے‘عمران خان

اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر بضد ہیں‘ میر جعفرنے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا اور نوازشریف دور جدید کا میر جعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا‘ٹویٹر پیغام

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف دورِجدید کا میرجعفرہے،اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر بضد ہیں۔نواز شریف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میر جعفرنے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا اور نوازشریف دور جدید کا میر جعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے، جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں، بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف دورِ جدید کا میر جعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے، جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں، بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے۔ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر ہی بضد نہیں بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اترآیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات