ضیاء قادر قریشی کسی دوسری کمپنی کے بطور چیئرمین کی خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان پی آئی اے

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان مشہور تاجور نے کہ اہے کہ پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی کسی دوسری کمپنی کے چیئرمین نہیں ہیں۔ جس کمپنی میں وہ پہلے کام کرتے تھے آج کل وہ کام نہیں کر رہی ہے ۔ پی آئی اے کے جہازوں کے لوگو ایک آئرش کمپنی سے ڈیزائن کروائے گئے ہیں جبکہ جہازوں کو رنگ ہم خود کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی کسی دوسری کمپنی کے چیئرمین نہیں ہیں ۔ پی آئی اے میں آنے سے پہلے وہ ایک نجی کمپنی کے چیئرمین تھے لیکن جب بطور چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے میں آئے ہیں تو انہوں نے دوسری کمپنی کو چھوڑ دیا تھا جس کمپنی میں وہ کام کرتے تھے آج کل وہ کام نہیں کر رہے ہیں لیکن اس حوالے سے جو میڈیا میں باتیں چل رہی ہیں کہ وہ کسی دوسری کمپنی میں کام کرتے ہیں برداشت نہیں ہے بلکہ انہوں نے اس کمپنی والی میل سے کسی کو میل کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

ایسا بہت سے لوگ کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ ضیاء قادر قریشی دوہری شہریت رکھتے ہیں اور پی آئی اے میں ان کو عمر کی رعائت دی گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے جہازوں پر لگنے والے لوگو کا ڈیزائن آئرش کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس کمپنی کو تیسری پارٹی کے ذریعے ٹینڈر دیا گیا ہے لوگو کے لئے بڑے فلیکس بنائے جاتے ہیں جو جہاز پر لگائے جاتے ہیں اور جہاز کو رنگ پی آئی اے خود کر رہی ہے ۔ جہاز کے لوگو ا ور رنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے میں اس حوالے سے مزید کچھ نہیں بتا سکتا ۔ ۔