ْلاہور، ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت این اے 125 کی یوسی 71 میں نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نواز شریف نے ہندوستان کی محبت جو بیان دیا ہے اس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے نواز الطاف حسین کے نقش قدم پر چل پڑے ، مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،خطاب

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت حلقہ این اے 125 کی یوسی 71 میں نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔انہوںنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ رات کو ہندوستان کی محبت جو بیان دیا ہے اس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے ، نواز شریف الطاف حسین کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں یہ مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، یہ وہ عوام جنہوں میاں نواز شریف کو منتخب کرکے 3 مرتبہ وزیر اعظم بنوایا آج وہی عوام سابق وزیر اعظم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عوام میں جو غصہ ہے کہ وہ نواز شریف نے جو بیان دیا ہے،ہم نواز شریف کو پاکستان کے خلاف ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کرتے ،کشمیر پر روزانہ بمباری میں مسلمان شہید ہو رہے ہیں اس پر نواز شریف کی زبان تک نہیں ہلتی ،کلبھوشن یادیو نے بلوچستان میں اتنے حالات خراب کئے تھے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کروایا ،بم دھماکے کروائے مگر اس قاتل کو سزا دلوانے کے لئے میاں نواز شریف نے ایک دفعہ بھی بیان نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ نواز شریف ہندوستان کی دوستی میں ملک دشمنی پر اتر آیا ہے ،یہ ملک شہدا کی امانت ہے اس ملک کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا خون ہے آج شہدا کا خون ہمیں پکار رہا ہے کہ ہم اس غدار کو سزا دلوا ئیں۔