یمنی حکومت سے رابطے کے تحت جزیرے سقطری میں سعودی فورسز کی آمد

پیر مئی 16:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) یمن میں قانونی حکومت کے حق میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار عرب اتحاد نے اپنی خصوصی فورسز کی جزیرے سقطری میں پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی فورسز کو یمن کی حکومت کے ساتھ مشترکہ رابطے کے فریم ورک کے تحت اس جزیرے پر تعینات کیا گیا ہے۔بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ سقطری جزیرے میں سعودی فورسز کی موجودگی کا مقصد یمنی فوج کو تربیت دینا اور اس کی معاونت کرنا ہی