ممبئی حملہ پورا کا پورا بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا ممبئی حملوں میںپاکستان کا کوئی کردار نہیں،رحمان ملک

اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے نہیں دیا گیا کیونکہ وہ بھارت کا اپنا مہرہ تھا ،ممبئی حملے بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے خود کئے نواز شریف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ ہے وہ بیان واپس لیں ورنہ مشکلات بڑھ سکتی ہیں،سابق وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

پیر 14 مئی 2018 16:10

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ممبئی حملہ پورا کا پورا بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا جس نے میں نے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی۔اس وقت کے بھارتی وزیر داخلہ کو کہا کہ مجھے ثبوت دیں میں ایکشن لوں گا لیکن انہوں نے نہیں دیئے جس کی وجہ سے تحقیقات رک گئیں ۔ اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے نہیں دیا گیا کیونکہ وہ بھارت کا اپنا مہرہ تھا ۔

بھارت اپنے ریاستی عناصر بھیج کر پاکستان میں دہشتگردی کراتا ہے ۔ ریاست پاکستان کا ممبئی حملوں میں کوئی کردار نہیں ۔ ممبئی حملے بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے خود کئے ہیں۔ ان حملوں کی بھرپور مذمت کی تھی ۔میاں نواز شریف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ ہے وہ یہ بیان واپس لیں ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر میں فرق ہوتا ہے ۔

کلبھوشن یادیو تو بھارت کا سرونگ افسر تھا یہ ہوتا ہے ۔ سٹیٹ ایکٹر حافظ سعید ان حملوں میں ملوضث نہیں پائے گئے ۔ بھارتی پولیس کے افسر نے گواہی دی کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس را کی کارروائی تھی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ممئی حملہ کیس پر میں نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی اور اس وقت کے بھارتی وزیر داخلہ چدم برم کو کہا کہ اگر کوئی ثبوت ہیں تو ہمیں فراہم کریں ہم اس پر ایکشن لیں گے لیکن انہوں نے فراہم نہیں کئے ۔

ممبئی حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا سٹنگ آپریشن تھا اور تحقیقات بھی بھارت کی وجہ سے رکی ۔ ممبئی حملے کی تیاری کے وقت بھارت سو نہیں رہا تھا بلکہ حملے کی ساری کارروائی بھارت نے خود تیار کروائی ۔اجمل قصاب چونکہ بھارت کا اپنا مہرہ تھا اس لئے انہوں نے اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرانے نہیں دیا۔ سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر میں فرق ہوتا ہے بھارت اپنے ریاستی عناصر بھیج کر پاکستان میں دہشتگردی کراتا ہے ۔

کلبھوش یادیو تو بھارتی سرونگ آفسر تھا یہ ہوتا ہے ۔ سٹیٹ ایکٹر جبکہ حافظ سعید ان حملوں میں ملوث نہیں پایا گیا تھا ۔ ریاست پاکستان نے بھرپور مذمت کی تھی انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے خود ممبئی حملہ کروایا ۔ ڈیوڈ ہیڈلے کے سنڈیکٹ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا تھا میاں نواز شریف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ قرار دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں اور سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر پر بریفنگ لیں تاکہ انہیں فرق واضح ہو ۔

اس سے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پیدا ہوا ہے اگر اقوام متحدہ نے انہیں طلب کر لیا تو وہ کیا کہیں گے ۔ اس سے پاکستان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں لہذا میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنا بیان واپس لیں گے ۔اس وقت ہمیں متحد ہونا پڑے گا کیونکہ اتحاد و اتفاق کی بدولت ہم ان مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گے ۔۔