Live Updates

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت (کل ) تک ملتوی کر دی،

العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان جاری

پیر 14 مئی 2018 18:26

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت (کل )منگل تک ملتوی کر دی۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے تیسرے روز بھی اپنا بیان قلم بند کرایا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء اپنا تجزیہ اور رائے بطور بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں اور وہ جن پراپرٹیز کا ذکر کر رہے ہیں وہ اس کیس میں غیر متعلقہ ہیں۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے فیصلے میں نیب کو ریفرنس تیار کرنے کا حکم دیا جب کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں کہ تحقیقاتی رپورٹ قابل قبول شہادت نہیں۔

عدالت نے مزید سماعت (آج)منگل تک ملتوی کر دی گئی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء (آج) منگل کو بھی اپنا بیان قلم بند کرائیں گے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات