چنیوٹ، نواز شریف کے حالیہ بیان پر ان کے خلاف غدار ی کا مقدمہ درج کیا جائے،مہر محمد طارق ڈاہر

پاکستان اور افوج پاکستان کے خلاف جو بولے گا وہ غدار ہے میاں نواز شریف انڈیا کی زبان بول رہے ہیں ان کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان سے پاکستان کا وقار مجروح ہوا ہے،چیئرمین ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی چنیوٹ

پیر 14 مئی 2018 21:56

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ بیان پر ان کے خلاف غدار ی کا مقدمہ درج کیا جائے پاکستان اور افوج پاکستان کے خلاف جو بولے گا وہ غدار ہے میاں نواز شریف انڈیا کی زبان بول رہے ہیں ان کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان سے پاکستان کا وقار مجروح ہوا ہے ان خیالات کا اظہار مہر محمد طارق ڈاہر ممبر میونسپل کمیٹی و چیئرمین ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی چنیوٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اب حد سے بڑھ گئے ہیںان کے غیر ذمہ دارنہ بیان سے پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی شہرت اور پاک فوج کے بغض نے ان کو پاگل کر دیا ہے ان کا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان ملک کے ساتھ غداری کے زمرے میں آتا ہے ان پر فی الفور غداری کا مقدمہ چلایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم اس بیان کی شدید مزمت کرتے ہیں اور پاک فوج کیساتھ ہماری پوری قوم کے دل دھڑکتے ہیں فوج کی وجہ سے آج ہم پر امن اور محفوظ ہیں مہر طارق ڈا ہر نے نواز شریف کے بیان کے خلاف جلد احتجاج کرنے کا اعلان کیا اور افوج پاکستان کے حق میں ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا۔