پشاور، نوازشریف ملک اورقوم سے مخلص نہیں، سیکورٹی رسک بن گئے،عاصمہ عالمگیر

کلبوشن کیخلاف لب کشائی کی ہمت نہ کرنے والے اپنے ملک واداروںکیخلاف من گھڑت اورلغوانٹرویودیتے ہیں، رہنماپیپلزپارٹی

پیر 14 مئی 2018 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سابق مشیربرائے وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیرنے کہاہے کہ نوازشریف اب میاںکلبوشن شریف بن گئے ہیں جس کوکبھی کلبوشن کیخلاف لب کشائی کی ہمت نہ ہوئی اوراپنے ملک واداروںکیخلاف من گھڑت اورلغوانٹرویودیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میاںکلبوشن شریف نے وزارت عظمیٰ کے حلف سے بھی روگردانی کی ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ وہ ملک اورقوم سے مخلص نہیںہے،وہ ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن گئے ہیں،اقتدارکے حصول کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتاہے،وہ ملک کیلئے نیک شگون نہیںہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے چغرمٹی میںقومی وطن پارٹی کے حلقہPK-7کے سابق امیدواروصال خان آف چغرمٹی کی پاکستان پیپلزپارٹی میںشمولیت کے موقع پرایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عاصمہ عالمگیرنے کہاکہ مودی کے ہم نوالہ نوازشریف کوچاہئے کہ وہ ایلس ڈیوڈسن کی کتاب جس نے کافی تحقیق کے بعدممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت کادھوکہ نے بقاب کیاہے کامطالعہ کرے،اس نے تحقیق کے بعدواضح کیاہے کہ بھارت نے حقائق مسخ کردیئے اور یہ حملے دراصل ایک ڈرامہ تھاجسکا مقصدپاکستان کوبدنام کرناتھا۔

انہوںنے کہاکہ بھارت ہمیشہ اپنے ریاستی عناصربھیج کرپاکستان میںدہشت گردی کرتارہاہے مگرمیاںکلبوشن شریف کوتوبھارت کیخلاف کچھ بولنے کی ہمت نہ ہوسکی،نوازشریف کوممبئی حملوںکے حوالے سے پاکستان میںجاری عدالتی کاروائی وجرح کیلئے گواہ پیش کرنیکا مطالبہ کرناچاہئے تھا۔