اسلام آباد ، سنٹر آف ایکسلینس کے زیر اہتمام ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب سی پیک اور پاکستانی معیشت کی افتتاحی تقر یب

ڈاکٹر عشرت حسین ہمارے لیونگ لیجنڈ اور پاکستان کا اثاثہ ہیں،انکی کتاب نہ صرف ہمارے لیے بطور گائیڈ لائن بلکہ سی پیک سے تعلق رکھنے والا ہر فرد اس سے مستفید گا،سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی

منگل 15 مئی 2018 00:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین ہمارے لیونگ لیجنڈ اور پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ سی پیک اور پاکستانی معیشت پر لکھی ان کی یہ کتاب نہ صرف ہمارے لیے بطور گائیڈ لائن ثابت ہوگی بلکہ سی پیک سے تعلق رکھنے والا ہر فرد اس سے مستفید گا۔ اسلام آباد میں سنٹر آف ایکسلینس کے زیر اہتمام ڈاکٹر عشرت حسین کی لکھی کتاب سی پیک اور پاکستانی معیشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمدصدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین جیسی شخصیات ہی سی پیک کے موقف کو بہتر طور پر سمجھ سکھتے اور اپنے قلم کے ذریعے سی پیک پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشیت کو دوسرے تک پہنچانے کا ذریعیہ بنتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے ہمیشہ اس ملک کے لیے بے لوث ہو کر خدمات انجام دی ہیں اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس کتاب پر آئی ایم ایف نے بھی غیر جانبدارانہ ہو کر اپنا تجزیہ پیش کیا ہے جو انتہائی مثبت ہے۔ اس کتاب میں سی پیک سے متعلق تمام سوالات کے نہ صرف جوابات بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک جامع پالیسی بھی بیان کی گئی ہے جو گورننس کے اداروں کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔ قریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے سی پیک اور پاکستانی معشیت پر لکھی کتاب کا تعارف کروایا اور کہا کہ سی پیک کی کامیابی کا سہرا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو جاتا ہے۔

ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ، ڈاکٹر عشرت حسین نے مزید کہا کہ میرا اس کتاب کو تحریر کرنے کا مقصد ہی سی پیک سے متعلق حقائق کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے لانا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اس کتاب میں ایسی پالیسی مرتب کی گئی ہے جس سے صدیوں تک نوجوان نسل استفادہ حاصل کر سکے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاوجنگ نے ڈاکٹر عشرت حسین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ڈاکٹر عشرت حسین جیسی شخصیات نے انتھک محنت کی ہے ، چین پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔

دونوں ممالک کے حکومتی تعلقات کے ساتھ نجی اداروں کو بھی مل کر ایک دوسرے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکر ٹری بورڈ آف انوسمنٹ سمیرا صدیقی نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ ڈاکٹر عشرت جیسی شخسیات سے ہم بیٹھ کر ان کے خیالات سے آگاہ ہو رہے ہیں انکی یہ کتاب بین الاقوامی سطح پر پر پاکستان کا ایک مثبت عکس چھوڑے گی۔