خیبرپختونخواکے عوام ملک کو ترقی کی روشنی میں لانے والی مسلم لیگ کاساتھ دیناچاہتے ہیں،امیرمقام

منگل 15 مئی 2018 19:48

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ بٹگرام کے عوام نے ثابت کردیاکہ آئندہ عام انتخابات میں وہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی کوبرسراقتدارلانے کیلئے گھروںسے نکلیںگے۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پربٹگرام جلسے میںخودکش دھماکے کے بعدپھردوبارہ جلسہ منعقدکرناابھی تک یادہے،بٹگرام کے غیورعوام کامحبت کبھی نہیں بھول سکتا،2005کا ہولناک زلزلہ ہویاکوئی دوسری قدرتی آفت بٹگرام کے عوام کوکبھی تنہانہیںچھوڑااورنہ آئندہ کسی قربانی سے دریغ کروں گا۔

انہوںنے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوبٹگرام توکیاالائی کے پہاڑوںتک بجلی ودیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بناکر دم لوںگے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کااقتصادی راہداری جیسے منصوبے کی تکمیل سے بٹگرام اوراس خطے کے عوام کی تقدیربدل جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام اب مزیدتجربے برداشت نہیںکرسکتی اورملک کوترقی کی روشنی میںلانے والی مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیناچاہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے بٹگرام میںایک عظیم الشان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یادرہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدروزیراعلیٰ پنجاب موسم کی خرابی کے باعث بٹگرام نہ آسکے اورجلسے میںموجود عوام کے جم غفیرکوبذریعہ ٹیلیفون خطاب کیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمیاںشہبازشریف نے کہاکہ میںعظیم الشان جلسے کے انعقادپر بٹگرام کے عوام کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں۔

انہوںنے کہاکہ میںاگربٹگرام میںموجودنہیںہوںتومیرادل ودماغ بٹگراکے عوام کیساتھ ہے اور انکامحبت ہر موقع پریادرکھوںگا۔میاںشہبازشریف نے مزیدکہاکہ امیرمقام جوبھی وعدہ کریںوہ میراوعدہ ہوگااوراسے ہرقیمت پرعملی جامہ پہنایاجائیگا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہاکہ خیبرپختونخوامیںپاکستان مسلم لیگ(ن) انجینئرامیر مقام کی قیادت میںمتحدہے اورخیبرپختونخواعوام سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی اورصوبائی قیادت بھی انجینئرامیر مقام کوآئندہ وزیراعلیٰ دیکھناچاہتی ہے جوصوبے کے عوام کاحقیقی معنوںمیںمداواکریںگے۔

ممبرصوبائی اسمبلی نواب زادہ ولی محمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج بٹگرام کے عوام نے نہ صرف روایت قائم رکھی بلکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کابھی مسمم ارادہ کرلیااورانشاء اللہ آئندہ عام انتخابا ت میںپاکستان مسلم لیگ(ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے مزیدکہاکہ نواب زادہ ولی محمد خان نے سینٹ الیکشن میںکروڑوںروپے کولات ماردی مگرضمیرکاسودانہیںکیا۔انہوںنے کہاکہ ایسے غیورسیاستدان ہی علاقے اورعوام کی فلاح وبہبودکے کام کرسکتے ہیںاورملک وقوم کانام روشن کرسکتے ہیںجس پرمیںنواب زادہ ولی محمدخان کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔