لائنز ایریا میں سڑک پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کمیونٹی ڈیوپلمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر کرارہی ہے، ذوالفقارقائم خانی

منگل 15 مئی 2018 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پیپلز پار ٹی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکر یٹری اور قائد حزب اختلاف ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع شرقی ذوالفقار قائم خانی اورکراچی کے ڈپٹی سیکر یٹری اطلاعات آصف خان نے کہا ہے کہ لائنز ایریا کے سیکٹر سی۔8 میں زیر تعمیر سڑک پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کمیونٹی ڈیوپلمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر کرارہی ہے۔

اس سے اراکین اسمبلی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مئیر کراچی خصوصا ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور نے عوامی مسائل کو حل کرنے پر توجہ نہ دی تو ان کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گاایم کیو ایم بلدیاتی نمائندے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔اختیارات اور وسائل نہ ملنے کا ڈرامہ چھوڑیں اور کام پر توجہ دیں ورنہ عوام ان کا احتساب کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو لائنز ایریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ لائنز ایریا کے سیکٹر سی۔8 میں زیر تعمیر سڑک پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کمیونٹی ڈیوپلمنٹ پروگرام کے تحت کرارہی ہے اور یہ پروجیکٹ براہ راست حکومت سندھ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ لائنز ایریا کی سڑک کی تعمیراور لائنز ایریا میں دیگر ترقیاتی کام کسی قومی اسمبلی،سینیٹریا صوبائی اسمبلی کے رکن کے فنڈز سے نہیں کئے جارہے ہیں اور کسی ان ترقیاتی کاموں سے کسی ارکین اسمبلی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ماضی کی طرح آج بھی ایم کیو ایم کے ارکین اسمبلی دوسروں کے منصوبوں پر اپنی تختی جبرا لگانے کی روش پر قائم ہیں ۔جس کا مظاہرہ اراکین اسمبلی نے دو روز قبل یہاں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے عوام کے لئے کبھی بھی کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی ہے ہمار ا پیغام خدمت اور محبت ہے انہوں نے کہا کہ کراچی عوام بیدار ہوچکے ہیں اور انہوں نے خوف و ہراس سے نکل کر دھونس اور دھاندلی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردیا ہے اب وہ کسی کے یرغمال نہیں ہونگے۔

اب آئندہ انتخابات میں کراچی کے عوام ان روایات کو زندہ کریں گے جن کو ایم کیو ایم نے دفن کر دیا تھا۔آصف خا ن نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت جاری رکھے گی اور کراچی میں پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندے جن اضلاع میں اپوزیشن میں ہیں وہاں پر بھی وہ محدود وسائل کے باجود عوام کے مسائل کو حل کر رہے ہیں ۔