پیوٹا کے زیر اہتمام بجٹ جائزہ سیمینار کا انعقاد

بدھ 16 مئی 2018 13:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پشاور ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے زیر اہتمام بجٹ کے بارے میں جائزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں مالی سال 2018-19ء کے بجٹ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیاگیا‘ سیمینار کی صدارت پیوٹا کے صدر عارف خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلیمان نے کی جبکہ مقررین میں ڈاکٹر وسیم شاہد ملک پاکستان انسٹیٹیوٹ فارپارلیمنٹرین سروس اسلام آباد کے حیدر عبا س اور پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے ظفر الحسن شامل تھے۔