کراچی پولیس کی کارروائیاں ،لیاری گینگ وار ارشد پپو کے دو کارندوں سمیت 12 ملزمان گرفتار

بدھ 16 مئی 2018 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار ارشد پپو کے دو کارندوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،موٹرسائیکل ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے لیاری گینگ وار ارشد پپو کے دو کارندے خالد عرف کالو اور الطاف عرف انو کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی پولیس مقابلہ اور دیگر کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھے ایکسائز پولیس نے حب کے علاقے میں کارروائی کرکے غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کی ہے شراب کی بوتلیں مختلف بیگز میں چھپائی گئی تھیں اور شراب کراچی اسمگلنگ کی جارہی تھی جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیز 6 کمرشل ایریا کے قریب شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے شیشہ بنانے والے الات اور چار عدد شیشہ برآمد کئے، ایوب گوٹھ پولیس چوکی نے منشیات فروش اقبال بنگالی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ڈیڑ کلو منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروشی کا کاروبار کرتا تھا، قائد اباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دو موٹرسائیکل لفٹر حفیظ اور فیاض کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور دو مسروقہ موٹرسائیکل کے پارٹس ملے، پاپوش نگر پولیس نے منشیات فروش علی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی، جبکہ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں جوائے کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو ملزمان جعفر عالم اور رشید کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے بونڈ کی پرچیاں اور رقم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔