قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے پیپلز پارٹی کی2 ارکان نے با ضابطہ طور پر استعفے سپیکر کوبھجوا دیئے

کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مقصدچیئرمین نیب کو بلوا کر ان پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات پر پریشر ڈالنا ہے، عجلت میں بلائی گئی میٹنگ کے بارے میں میڈیا کے ذریعہ پتہ چلا، یہ نہ صرف پارلیمانی اقدار کے خلاف بلکہ نیب کی آزادانہ تحقیقات کو بھی متاثر کر سکتا ہے ، سید نوید قمر اور شگفتہ جمانی کا اپنے استعفوں میں موقف

بدھ 16 مئی 2018 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے پیپلز پارٹی کے دو ارکان نے با ضابطہ طور پر استعفے سپیکرسردار ایاز صادق کوبھجوا دیئے ، سید نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے اپنے استعفوں میں موقف اپنایا کہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مقصدچیئرمین نیب کو بلوا کر ان پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات پر پریشر ڈالنا ہے، عجلت میں بلائی گئی میٹنگ کے بارے میں میڈیا کے ذریعہ پتہ چلا، یہ نہ صرف پارلیمانی اقدار کے خلاف بلکہ نیب کی آزادانہ تحقیقات کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

بدھ کو پیپلز پارٹی کے دو ارکان سید نوید قمر اور شگفتہ جمانینے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سے استعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے با ضابطہ طور پر استعفے سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دیے ۔ممبران نے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی عجلت میں بلائی گئی میٹنگ کے بارے میں میڈیا کے ذریعہ پتہ چلا ۔میٹنگ کا مقصدچیئرمین نیب کو بلوا کر ان پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات پر پریشر ڈالنا ہے ۔

یہ نہ صرف پارلیمانی اقدار کے خلاف بلکہ نیب کی آزادانہ تحقیقات کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔اس بات کا معلوم ہوتے ہوئے بھی کہ ہم یہاں موجود نہیں ہیں جان بوجھ کر آج میٹنگ بلوائی گئی ہے ۔اس لئے ہم قومی اسمبلی کے رول 218کے تحت احتجاجا اس کمیٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔برائے مہربانی ہمارے استعفے قبول کئے جائیں ۔