نویں جماعت کیلئے بورڈز کی 800 روپے انرولمنٹ فیس ختم کردی گئی

جمعرات 17 مئی 2018 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) نویں جماعت کیلئے بورڈز کی 800 روپے انرولمنٹ فیس ختم کردی گئی،25 مئی سے لیکر 8 جون تک نویں جماعت میں رجسٹریشن کیلئے سنگل فیس کے ساتھ پانچ سو روپے جرمانہ وصول کیا جائیگا، پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ کے تحت انرولمنٹ فیس وصول نہیں کی جائیگی جبکہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں امتحان کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن میں 24 مئی تک توسیع کر دی ہے، 25 مئی سے لیکر 8 جون تک نویں جماعت میں رجسٹریشن کیلئے سنگل فیس کے ساتھ پانچ سو روپے جرمانہ وصول کیا جائیگا، لاہور بورڈ کے مطابق طلبہ سے انرولمنٹ فیس کی مد میں 800 روپے جبکہ پراسسینگ فیس کی مد میں 395 روپے وصول کئے جائیں گے، مراسلے کے مطابق سرکاری سکولوں کے طلبہ سے آٹھ سو روپے فیس وصول نہیں کی جائیگی تاہم ان طلبہ کو 395 روپے پراسیسنگ فیس جمع کرانا ہو گی، انٹر بورڈز کمیٹی کی جانب سے چیئرمین بورڈز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :