Live Updates

مسلم لیگ (ن )کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

حب الوطنی کے تقاضے کے تحت تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں اور ن لیگ کے ساتھ مزید وابستگی نہیں رکھ سکتا ،ْافضل ساہی

جمعرات 17 مئی 2018 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔جھنگ سے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔صاحبزادہ نذیرسلطان نے 2013 کے انتخابات میں میں آزاد حیثیت سے جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ن لیگ کے ایم این اے غلام رسول ساہی اور سابق اسپیکر افضل ساہی نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔افضل ساہی نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی کے تقاضے کے تحت تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں اور ن لیگ کے ساتھ مزید وابستگی نہیں رکھ سکتا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی اعظم چیلہ، غلام احمد گاڈی، شیخ یعقوب، راشدہ یعقوب، اسلم بھروانہ، آصف کاٹھیا اور چوہدری شہباز نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اراکین اسمبلی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات