خواتین ہمارے معاشرے کا وہ اہم حصہ ہیں جو مضبوط نظام کی بنیاد رکھتی ہے ان ہی کی تربیت کی بدولت قومیں ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہے، چیئرمین ضلع کونسل

جمعہ 18 مئی 2018 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) چیئر مین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا وہ اہم حصہ ہیں جو مضبوط نظام کی بنیاد رکھتی ہے ان ہی کی تربیت کی بدولت قومیں ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہے اسلام میں مردوں اور خواتین کو مساوی بنیاد پر حقوق دیئے گئے ہیں ہمارے ارض پاک میں خواتین کی جدوجہد لاثانی ہے قیام پاکستان سے لیکر تاحال انہوں نے ہر اہم جدوجہد میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے غرض کہ اگر اس پر تاریخ لکھی جائے تو وہ کئی کتابوں پر مشتمل ہو گی ضلع کونسل ان کو دیگر سہولیات دینے کے ساتھ صحت کے حوالے سے بڑی تیزی سے کام کر رہا ہیں کیونکہ صحت مند ماں ہوگی تو پورا کنبہ بھی خوشحال رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجاگ شیخ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام شاہ لطیف ٹاؤن میں میٹرینٹی ہوم کا افتتاح کر تے ہوئے کیاوائس چئیرمین رفیق جت ،ویلفئیر کے عہدیداران صدر الدین شیخ، عدیل اختر شیخ بھی موجود تھے چئیرمین نے کہا کہ ہماری سندھ حکومت نے صحت کے حوالے بہت اقدامات کیئے ہیں جس کی بدولت پورے سندھ میں صورتحال مثالی ہو ئی ہے اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان بھر میں صحت کے حوالے سے سب سے زیادہ کام سندھ حکومت نے کیا ہیں تو غلط نہیں ہو گا میٹرینٹی ہوم کا قیام احسن اقدام ہے ایسے تنظیمیں روشن ستارے کی مانند ہے ضلع کونسل صحت کے حوالے سے کیئے جانے والے ہر اقدام کی بھر پور رحمایت کرتا ہے کونسل کی جانب سے صحت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کیئے جا رہے ہیں جس کیلئے سر گرم عمل ہے گرمیوں کی شدت کے باعث مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپ لگائے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :