فیصل آباد، رمضان میں پنجاب کی صنعتو ں کیلئے روزانہ 10 گھنٹے بجلی کی بند ش اور ہفتے میں صرف دو روز گیس کی فراہمی کے حکومتی شیڈول پر شدید احتجاج

شیڈول پر عملدرآمد کرنے سے صرف پنجاب میںلگ بھگ 20 لاکھ صنعتی مزدور بے روز گار ہوجائینگے، اقبا ل سرور

جمعہ 18 مئی 2018 18:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) تحریک انصاف کی مرکزی پالیسی کونسل آف ٹیکسٹائل کے ہیڈ ممبر اقبا ل سرورنے رمضان المبارک کے دوران پنجاب کی صنعتو ں کیلئے روزانہ 10 گھنٹے بجلی کی بند ش اور ہفتے میں صرف دو روز گیس کی فراہمی کے حکومتی شیڈول پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ اس شیڈول پر عملدرآمد کرنے سے صرف پنجاب میںلگ بھگ 20 لاکھ صنعتی مزدور بے روز گار ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ 15 روزہ مہمان حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں صنعتوں کے لئے تازہ شیڈول کا جاری ہونا لمحہ فکریہ اور انکے دعووں کی نفی ہے اور موسم گرم ہوتے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ پھر سے اخبارات کی زین بن رہاہے ظفر اقبا ل سرور نے کہا کہ جب سے ن لیگ کی حکومت بر سراقتدار آئی ہے اس نے پنجاب میںصنعت و تجارت کا حشر کردیا انہوں نے کہا کہ سندھ اور دیگر صوبوں میں انڈسٹری کو گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان صوبوں کیلئے گیس سے تیار کردہ بجلی کا یونٹ چھ روپے جبکہ پنجاب میں گیس سے تیار کردہ بجلی کا ایک یونٹ 13روپے میں پڑتا ہے ۔ ملک میںبجلی اور گیس کی یکساں نرخ مقرر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلا تعطل بجلی فراہم نہ ہونے سے دس لاکھ لیبر بیروزگار ہو جائے گی۔ ظفر اقبا ل سرورنے کہا ہے کہ پنجاب کی انڈسٹری دیگر صوبوں کے مقابلے میں بجلی اور گیس کے زیادہ نرخ ادا کرتی ہے۔ حکمرانوں کو پنجاب سے سوتیلی ماں کا رویہ بند کرکے انڈسٹری کو آٹھ روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے تو پنجاب کی بند انڈسٹری کا پہیہ دوبارہ چل پڑے گا جس سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔