مسلم حکمرانوں غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر ہونیوالے پر اسرائیل کیخلاف مشترکہ لائحہئ عمل طے کریں ،

یوم یکجہتیئ فلسطین پر علامہ سید عقیل انجم قادری احتجاجی مظاہرے سے خطاب

جمعہ 18 مئی 2018 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) سندھ کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری نے فلسطین میں مسلمانوں پر ہونیوالے بدترین وبہیمانہ ظلم وتشدداوردرندگی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریںاور اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہئ عمل طے کریں،امت مسلمہ متحد،بیداراور اپنے فلسطینی بھائیوں پر ہونے والے تاریخی ظلم وستم پر سراپااحتجاج ہے،القدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام کیخلاف احتجاج کرنیوالے ہزاروں پر امن فلسطینی شہریوں پراسرائیلی فوجیوں کی جانب سے وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میںدرجنوں فلسطینیوں کی المناک شہادت اور سینکڑوں کے شدید زخمی ہونے پرمنائے گئے یوم یکجہتیئ فلسطین کے موقع پرجے یوپی (نورانی) کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کی المناک شہادت پر عالمی دنیا کی خاموشی انتہائی مجرمانہ ہے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی دو ارب مسلمانوں کے جذبہئ ایمانی پر حملہ ہے، امریکہ اور اسرائیل دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں بیت المقدس اسرائیل کا نہیں فلسطین کا دارالخلافہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکہ کی طرف سے القدس کی بے حرمتی اور دہشتگرد اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت پر مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک اس دہشتگردی پر امریکہ کا سفارتی ، اقتصادی و سماجی بائیکاٹ کریں اور دہشتگرد اسرائیل کوعالمی عدالت میں جنگی مجرم قرار دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں بصورت دیگر تباہ و بربادی نہ صرف ہمارا مقدر ٹھہرے گی بلکہ اس مجرمانہ خاموشی و بے حسی پر تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی۔

انہوں نے کہاکہ شام فلسطینبیت المقدس برماکے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آجائے اور بیت المقدس سے متعلق متنازعہ فیصلہ واپس لے، اسلامی ممالک جرات مندانہ پالیسیاں وضع کریںمسلم حکمران جلد لائحہ عمل کا اعلان کریںعالمی برادری نے خاموشی نہ توڑی تو شام اورفلسطین کی تباہی کے اثرات پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں، مسلم حکمران اور انسانی حقوق کے دعویداربے حسی کی تصویربنے ہوئے ہیں، حکومت پاکستان اور او آئی سی فلسطین اورشام میں بے گناہ انسانوں کی اموات پر خاموشی ترک کریں،اقوام متحدہ بھی فوری طور پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اورموثر اقدامات اور اپنا فعال کردار ادا کرے ،فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین، بزرگوں اور عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،امدادی کاروائیوں کے لیے انسانی حقوق کی مسلمان تنظیموں کو متاثرہ علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے سوال کیاکہ بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والی درندگی اور ظلم انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کوکیوں نظر نہیں آتے۔علامہ سید عقیل انجم قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہپاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے، لبرل ازم کے آگے دیواربن کراستعماری طاقتوں کے خلاف صف آرائ ہوں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آجائے ، اسلامی ممالک جرأت مندانہ پالیسیاں وضع کریں۔