انشاء اللہ سر اٹھا کر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، شہباز شریف

ہفتہ 19 مئی 2018 16:25

انشاء اللہ سر اٹھا کر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) مسل لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی اجلاس لاہوا میں ہوا ۔ انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین نے قوم کا وقت ضائع کیا ہم انشاء اللہ سراٹھا کے انتخابات میں عوام کے پاس جائیں گے کیونکہ ہم نے عوام کے لئے خون پسینہ بہایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں فیصولوں کے مثبت نتائج سامنے آئے اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کی خدمت کے لئے اپنا خون پسینہ ایک کیا ہے اور آئندہ انتخابات مں عوام کے پاس سراٹھائے جائیں گے جبکہ مخالفین نے قوم کا وقت ضائع کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے نمٹا ہے اور پاک فوج کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہاکہ اب محاز آرائی کا وقت نہیں بلکہ متحد ہو کر پاکستان کو بنانا ہے ۔ ۔