اوکاڑہ ،لا پرواہی ،تیز رفتاری سے پک اپ گاڑی چلانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:53

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) لا پرواہی تیز رفتاری سے پک اپ گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی راوء اکرم نے پل فور ایل کے قریب ایک پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا جس کا ڈرائیور انتہائی غفلت لا پروائی تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے جا رہا تھا ٹریفک پولیس نے پک اپ نمبریMNS.1971کے ڈرائیور فیصل حمید ولد حمید سکنہ عارفوالہ کو قابو کرتے ہوئے قریبی تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا پولیس نے پک اپ گاڑی بھی تھانے بند کروا دی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔