Live Updates

آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ساہیوال میں کلین سویپ کریگی، میاں نوید اسلم

ہفتہ 19 مئی 2018 21:06

ساہیوال۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں نوید اسلم نے کہاہے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ساہیوال میں کلین سویپ کریگی ۔ اخبار نویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قوم اب یہ سمجھ چکی ہے کہ عمران خان ہی وہ واحد سچا اور ایماندار لیڈر ہے جو پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ سکتاہے۔

(جاری ہے)

انشاء الله وہ وقت دور نہیں جب عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہونگے اور پاکستان دنیا میں سرا ٹھا کر جئیے گا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف مضبوط ترین امیدوار میدان میںا تارے گی اور کسی صورت بھی دھاندلی نہیں کرنے دیگی اس کے لئے تحریک انصاف ابھی سے لائحہ عمل بنا رہی ہے بہت جلد عمران خان خود ٹکٹوںکا اعلان کرینگے اور تمام متوقع امیداروں میں اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات