پاکستان کی ترقی و عوامی فلاح کیلئے سامراجی استعماری قوتوں اور ان کے چیلوں کو شکست دینا ہوگی، محمد سلیم بھٹی

ہفتہ 19 مئی 2018 21:41

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب محمد سلیم بھٹی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و عوامی فلاح کیلئے سامراجی استعماری قوتوں اور ان کے چیلوں کو شکست دینا ہوگی،تاریخ گواہ ہے سامراجی سازشی عناصر نے ہمیشہ قومی جمہوری قوتوں کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں،بلاول بھٹو خاندان بھٹو کے سیاسی افکار اور سوچ کے سیاسی وارث ہیں۔

وہ ہفتے کو محمد آصف بھارا ایڈووکیٹ کے چیمبر میں وکلاء سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بلاول کی مثبت سوچ اور پالیسیوں سے ترقی کے نئے ابواب قائم کرے گی،پاکستانی ترقی بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لہو سے عبارت ہے،ہم نے پاکستان کی ترقی کی داستان اپنے لہو سے رقم کی ہے،ہر دور میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا احتساب کیا جس میں پارٹی سرخرو ہوئی اور مخالفین کو منہہ کی کھانا پڑی،آج بھی پارٹی مخالف عناصر نے منہہ کی کھائی اور آج خود اپنے بنائے کالے قوانین کا شکار ہیں،پاکستان کی سیاسی،سماجی، جمہوری،اقتصادی، معاشی اور دفاعی قوت میں ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں استحکام اور دوام حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے قومی ترقی اور استحکام کے منصوبوں کو ہمیشہ اولین فوقیت دیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا۔اسی لیئے آج بھی پیپلزپارٹی ملک کے کونے کونے یکساں مقبولیت رکھتی ہے اور وفاق کی علامت کی علمبردار ہے،ملک کے عوام کے ہر صوبے کیلییپروگرام وضح کرتی ہے۔جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام میں بھی بہاولپور، جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے مفادات کا تحفظ پیش نظر ہے۔

پیپلز پاٹی تمام ملکی اکائیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے دیگر وفاقی اکائیوں سمیت بہاولپور جنوبی پنجا کے عوام کے مفادات حاصل ہوں گے۔تمام انتظامی معاملات کے ساتھ ساتھ وسیب کے عوام کے مفادات بھی حاصل ہوں گے۔ اور وفاق بھی مظبوط ہوگا۔صوبائی فنانس کمیشن کے قیام سے مقامی اضلاع کے مفادات کا بہتر تحفظ حاصل ہوگا۔

عوامی خوشحالی اور ترقی کے نئے ابواب رقم ہوں گے۔ماضی قریب میں سندھ اور ماضی بعید میں ملک بھر کی ترقی ہمارے دعووں کی عکاس ہے۔سیاسی پارٹیاں نظریاتی کارکنوں کے سہارے ترقی کی منازل طے کرتی ہیں پاکستان پیپلز کے مقابل کسی کے پاس نظریاتی اور محب وطن کارکن نہیں۔سب لوٹوں اور لٹیروں کے سر پر نام نہاد تبدیلی اور ترقی کے جھوٹے دعوے داروں پر مشتمل مفاد پرستوں کے ٹولے ہیں جنہوں کے عوامی حقوق غصب کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

قومی خزانے کی لوٹ مار کرکے عوامی مسائل میں اضافہ کرنے والے چور ناکام ہوں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کے کونے کونے میں شاندار کامیابیاں حاصل کرکے عوامی راج قائم کرے گی۔ جس سے غریب عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ پاکستان کو دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ کوکین زدہ غیر سنجیدہ عناصر ملک ترقی کی بجائے تنزلی اور قومی اداروں کی تباہی کا باعث بنے ہیں۔

خیبر پختونخواہ صوبہ میں ترقی معکوس کا عمل جاری ہے جبکہ سندھ اور خصوصا تھرپارکر اور مٹھی جیسے علاقوں میں خوشحالی اور ترقی کا مشاہدہ کرنے لئے سارے میذیا کو دعوت عام ہے۔اس موقع پر ملک محمد ساجدایڈووکیٹ۔ملک اسحق ایڈووکیٹ۔ جاوید رضا ریمنڈ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء موجود تھے۔