تحریک انصاف، ضلع اٹک سے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں کیلئے 30 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دیدیں

اتوار 20 مئی 2018 20:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) ریجنل آفس تحریک انصاف شمالی پنجاب کے دفتر اسلام آباد میں ضلع اٹک سے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 5 حلقوں کیلئے 30 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہیںجن کے انٹرویو صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر محمود کیانی اور جنرل سیکرٹری انجینئر عطاء اللہ شادی خیل کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کئے جبکہ انٹرویو پینل کی معاونت سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب ، ضلعی صدر اٹک قاضی احمد اکبر نے کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب سیمابیہ طاہر بھی موجود تھیں اٹک کے حلقہ این اے 55 سے ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم ، حلقہ این اے 56 سے ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی ، بیٹی چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر ، داماد سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری وسیم گلزار ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 1 تحصیل اٹک ، کنٹونمنٹ بورڈ اٹک ، کامرہ ، سنجوال کینٹ سے سید یاور بخاری ، بریگیڈیئر عاصم نواز خان ، حلقہ پی پی 2 تحصیل حضرو اور تحصیل حسن ابدال کے کچھ حصہ پر مشتمل حلقہ سے چنگیز خان اور قاضی احمد اکبر ، تحصیل حسن ابدال اور تحصیل فتح جنگ پر مشتمل حلقہ پی پی 3 سے ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ، سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان آف شاہراہ سعد اللہ ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی اکبر خان تنولی ، سابق تحصیل ناظم شفقت خان طاہر خیلی ، ماجھیا گروپ کے سربراہ چیئرمین سردار ممتاز حسین ماجھیا ، عبداللہ خان تنولی ، چوہدری عادل خان ، تحصیل پنڈی گھیب ، تحصیل فتح جنگ اور جنڈ کے علاقوں پر مشتمل حلقہ پی پی 4 سے سابق وزیر امداد باہمی پنجاب کرنل ملک محمد انور خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک امانت خان راول ، رفعت ناز ، تحصیل جنڈ پر مشتمل حلقہ پی پی 5 سے سابق ایم پی اے پیر عباس محی الدین ، وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی سردار ممتاز خان آف بسال ، چیئرمین یونین کونسل و ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف یوسف خٹک ، چیئرمین یونین کونسل خان وزیر خٹک ، رہنما تحریک انصاف ملک نوید ، رفعت حیات ، ملک ہارون رمضان اور ملک اسماعیل شامل ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست نہ دے کر پارٹی سے عملاً علیحدگی اختیار کر لی ہے اور بعد ذرائع اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف کے اٹک میں 23 مئی کو ہونے والے جلسہ عام میں مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔