پشاورماڈل سکول کیخلاف عوامی شکایات پرقائم کمیٹی اپنی رپورٹ کل پیش کریگی

پیر 21 مئی 2018 17:22

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سید ظفر علی شاہ کی ہدایات پر پانچ رکنی کمیٹی نے ڈائریکٹر آپریشن یاسر حسین کی سربراہی میں پشاور ماڈل سکول ورسک روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر خصوصی کمیٹی نے نومبر 2017 ء سے فیس ریکارڈ کا جائزہ لیا اس کے علاوہ فیس میں کمی کا ریکارڈ بھی چیک کئے جبکہ بنک ریکارڈ کیلئے آج بنک سے رجو ع کیاجائیگا واضح رہے کہ والدین کی جانب سے شکایت درج ہونے کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ نے سکول کو 24 گھنٹوں کے اندر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے احکاما ت جاری کئے تھے تاہم سکو ل انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوٹس لینے سے انکار کیا تھا جس پر پانچ رکنی کمیٹی بنادی گئی تھی جوکہ کل اپنی سفارشات منیجنگ ڈائریکٹر کو پیش کرے گی اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے تمام پرائیویٹ سکولوں کو تنبیہ کی کہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور پی ایس آر اے ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیاررہے انہوں نے واضح کیا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی قانون کے مطابق اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکولز کا معاملہ حساس معاملہ ہے اور بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے جارحانہ کارروائیوں سے تاحال گریز کیاگیا ہے لیکن تاہم قانون کے مطابق سخت سے کارروائیاں جاری کی جائیگی ۔