Live Updates

الیکشن 2018ملک لوٹنے اور ملک بچانے والوں کے درمیان آخری معرکہ ہوگا ، اسفندیار خان

پیر 21 مئی 2018 20:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی کی90سے ٹکٹ کے اُمیدوار انجینئر ملک اسفندیار خان نے کہا ہے کہ قوم ملک میں تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں تحریک انصاف نے غریب عوام کو سرمایہ داروں کے خلاف سوچ دیکر عام آدمی کو اسمبلیوں تک پہنچایا جسکی وجہ سے خان خوانین تحریک انصاف سے خائف ہیں2018الیکشن ملک لوٹنے اور ملک بچانے والوں کے درمیان آخری معرکہ ہوگا جس میں ملک بچانے والے عمران خان کامیاب ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل گڑھی شیراحمد میں کارکنوں کے اعزاز میں افطاری ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گذار رہا ہے لہذا اس وقت اتحاد واتفاق کی سخت ضرورت کیونکہ بیرونی طاقتیں میاں نواز شریف کی شکل میں فوج کے خلاف سازشیں کررہی ہے جس کا بھرپور جواب دینے اور مودی کے یاروں کو شکست دینے کیلئے عوام کو تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دوار اقتدار میں بنیادی اصلاحات کرکے اداروں کو مضبوط کیا اور تھانہ پٹوار کلچر کا خاتمہ کرکے رشوت اور کرپشن کے داروازے ہمیشہ کیلئے بند کردیئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنی بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک سے حکومت چلاکر ثابت کیا کہ کرپشن کے بغیر بھی حکومت چلایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بنوں کیلئے خوبصورتی کی مد میں 100کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بنوں کا اصل چہراہ واپس لوٹ رہا ہے جوکہ وزیر اعلیٰ کی بنوں سے محبت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف بنوں کے ایک قومی اور چاروں صوبائی حلقوں پر بھرپور انداز سے کامیابی حاصل کریگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات