تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کو تباہی و بربادی سے دو چار کیا گیا، راشد محمود خان بابوزئی

پیر 21 مئی 2018 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر اور سنٹرل کمیٹی کے رکن راشد محمود خان بابوزئی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کو تباہی و بربادی سے دو چار کیا گیا، سیاست میں گند پھیلانے اور عوامی مفادات کی بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بابوزئی ہائوس میں اجلاس سے خطاب میں کیا‘انہوں نے کہاکہ عوام پی ٹی آئی سے بے زار ہو چکے ہیں، آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) جیت کر خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی اورعوام کوبنی گالہ تسلط سے نجات مل جائے گی ۔