کراچی، سندھ کی وحدت کو ختم کرنے والے خودتقسیم ہوچکے ہیں، ضیاء الحسن لنجار

اندرون اور بیرون سندھ کی بات کرنے والے سمجھ لیں سندھ ایک ہے،صوبائی وزیر قانون

پیر 21 مئی 2018 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ کی وحدت کو ختم کرنے والے خودتقسیم ہوچکے ہیں،اندرون اور بیرون سندھ کی بات کرنے والے سمجھ لیں سندھ ایک ہے، سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میںاظہار خیال کرتے ہوئے ضیائ الحسن لنجار نے کہاکہ لندن سے بیان آتا تھا اوریہاں لاشیں گر جاتی تھیں،ایم کیو ایم کے دورحکومت میں دہشتگروں کو رہا کیا گیا،ہم نے کسی کو پیرول پررہا نہیں کیا، ایم کیو ایم نے وکیلوں کو انکے چیمبر میں جلا دیا،ججوں کے چیمبرمیں بیٹھ کر کلاشنکوف دکھائی گئیں،دھرتی کو تقسیم کرنے والے کیسے یہاں کے مخلص ہوسکتے ہیں انہوںنے فنکشنل لیگ کی نصرت سحرعباسی کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر تنقید کی گئی کہ میں موٹر سائیکل چلاتا تھا،کراچی:میں تو چائے بھی بیچتا تھا آپ اسمبلی سے پہلے کیا کرتی تھیں مجھ پر الزامات ثابت کریں ورنہ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرونگا