Live Updates

کرینہ کا شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

کرینہ کے انکار پر ایشویہ رائے یا دپیکا پڈوکون کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے

منگل 22 مئی 2018 11:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سلوٹ ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم کرینہ کپور نے کنگ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور کا شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جب کہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا ہے اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی، عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے انکار کے بعد فلم میکرز اب فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے ایشویہ رائے یا دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم’ ’سلوٹ‘‘ بھارتی خلا باز کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کے بعد شروع کی جائے گی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات