ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری نے ادویات کو مناسب درجہ حرارت میں رکھنے کی ہدایت کی ہے

منگل 22 مئی 2018 13:49

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری نے ضلع بھر کے تمام مراکز صحت کے انچارج صاحبان میڈیکل سٹورز مالکان اور ادوایات سپلائی کرنے والے ہول سیل اور گڈز بلٹی اڈا مالکان کو ادویات کو مناسب درجہ حرارت میں رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ادویات مطلوبہ درجہ حرارت میسر نہ ہو توان کا اثر ختم ہو جاتا ہے اور مریض بیماری سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتا اور خطر ناک بیماری کی صورت میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

ڈی ایچ او بھمبر نے تمام افراد جو ادویات کے شعبہ جات سے وابستہ ہیں کو سختی سے ہدایت کی ہے کے 30 مئی تک اپنے ہسپتالوں سرکاری مراکز صحت سپلائی کی گاڑیوں کا درجہ حرارت قابوں میں رکھنے کیلئے جہاں وولٹیج مناسب ہیں ائیر کنڈیشن نصب کرائیں ۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کے اندر اے سی کے ساتھ ساتھ انویشن شیٹ لگائیں اور دھوپ میں کھڑا نہ کریں اور گاڑیوں کو ڈرگ انسپیکٹر کے پاس چیک کروا کے این او سی لے کر ضلع میں ادویات سپلائی کریں موٹر سائیکل گڈز بیلٹی اڈوں اور ذاتی گاڑیوں میں ادویات سپلائی نہ کریں اگر کسی کو انتہائی نا گزیر مسلئہ ہو تو ڈی ایچ او آفس سے اجازت لے کر ذاتی گاڑی میں مسافروں والی جگہ پر رکھ کر اے سی لگا کر سپلائی کریں تمام سٹو ر مالکان اور گاڑیوں والے تھرما میٹر لگائیں اور دن میں 3 مرتبہ درجہ حرارت نوٹ کریںاور اس کا ریکارڈ رکھیں ہر 15 دن بعد ڈرگ انسپکٹر باقاعدگی سے چیک کریں گے اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکاری مراکز صحت کے انچارج اور پرائیوٹ ہسپتالوں کے مالکان بھی مذکورہ سٹوریج کنڈیشن کو بہتر بنائیں اور انسانی جانو کی حفاظت بہتر اور معیاری ادویات سے کریں ۔